اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ شاندار ہے، آج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی، اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جس نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا۔