لاہور(نیوز ڈیسک/ خالد محمود خالد)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونیوالے جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپیوٹن جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت نہیں جائیں گے۔کریملن کے مطابق جی 20اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے۔ قبل ازیں روسی صدرپیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔