راولپنڈی (جنگ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر محمود بٹ نےکہا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حکومت پنجاب اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے شروع کئے جانے والے صاف پانی کے منصوبے میں راولپنڈی شہر کو سر فہرست رکھا ہے۔ انہوں نے بلیغ الرحمان سے باقاعدہ ملاقات میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ ناصر بٹ نے کہا کہ وہ راولپنڈی شہر کو مثالی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ اب حل ہو جائے گا ۔