• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی لاہور رہائشگاہوں اور روٹس کا سیکورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہوں اور سفر کے دوران ان کے روٹس کا تفصیلی سیکورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجےگئے خط کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سنگین خطرات لاحق ہیں ۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یہ فیصلہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے حال ہی میں منعقدہ ایک اہم ترین اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کی ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندوں کے علاوہ کمشنر فیصل آباد، ڈی آئی جی سپیشل برانچ انٹیلی جنس جبکہ فیصل آباد، ملتان اور اٹک کے ڈپٹی کمشنر ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید