• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 14 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔منگل کے روزان کیمرہ سماعت کے دوران اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ڈکٹیٹر قرار دینے سے انکار کردیا۔ ایک بیان میں اسدعمر نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کیا ہے، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر نظر نہیں آئے۔اسد عمر نے کہا کہ سائفر گمشدگی کے معاملے پر عمران خان تفصیلی جواب دے چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید