• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کرکٹ کپ میں بجلی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے، ایس ای میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے کہا ہے کہ ملتان میں ایشیاء کرکٹ کپ میں بجلی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور بجلی فراہمی کی تعطل کی صورت میں متبادل ذرائع سے بھی بجلی فراہمی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان آفس میں قائم کنٹرول روم میں میپکو سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔
ملتان سے مزید