پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور زبیر علی نے پشاور ‘باجوڑ ‘سوات ‘بٹگرام ‘چارسدہ ‘کاٹلنگ اور دیگر علاقوں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے کامیاب امیدوا ر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاح وبہبود کیلئے کام کریں ۔انہوں نے گزشتہ روز ویلج کونسل ریگی یوسفزئی 116 پشاور میں چیئرمین کی نشست پرکامیاب ہونیوالے مفتی عنایت اللہ کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی ‘پی کے امیر مولانا معروف خان اور مولانا مدرار اللہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ وہ جے یو آئی رہنما ارباب محمد فاروق جان کے ہمراہ مولانا مستقیم حقانی کی رہائشگاہ پر بھی گئے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔