راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوزسے ان کے تھانوں کی حدود میں رہائش پذیراقلیتی برادری کے کوائف طلب کرلئے گئے ۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی جانب سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ اپنے تھانہ کی حدودمیں رہائش پذیر اقلیتی افراد ،فیملیوں بارے تفصیلات جس میں ان کی تعداد،خاندانوں کی تعداد ، عبادت گاہوں کی تفصیل ،رہائشی کالونیوں ، مکانات اور آبادی کی تفصیل ،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکی دکانوں اورکمرشل مقامات ، اپنے تھانوں کی حدود میں گزشتہ دوسال میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور گزشتہ دوسال میں اگرمسلم ودیگرمذاہب کے مابین کشیدگی کاکوئی واقعہ ہواہے تواس کی تفصیل سکیورٹی برانچ کو بھجوائیں۔جن اقلیتوں کے بارے میں تفصیلات مانگی گئی ہیں ان میں مسیحی برادری ،سکھ ،ہندو، اسماعیلی جماعت اور قادیانی شامل ہیں۔