کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ کے جج سعادت بازئی نے کوئٹہ شہر میں نو مئی کو مظاہروں کو توڑ پھوڑ کے واقعات سے متعلق تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عدا لت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی مبین خلجی کو اگلی پیشی پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔