• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، شاہ محمود کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹ ایکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا۔ کیس کے سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور جبکہ شاہ محمود کی طرف سے وکلا عمیر نیازی، شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود سے موبائل فون اورسائفرکی برآمدگی کرانی ہے۔
اہم خبریں سے مزید