کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی کے سرخاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اور ایف سی پر حملوں میں ملوث کالعد تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ دستی بم اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پولیس اور ایف سی پر حملوں سمیت سنگین واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر شکر دین عرف عمر خالد اپنے تین ساتھیوں احمد اللہ ٗ امین اللہ ٗعبدالفتح جو افغان باشندے ہیں کے ہمراہ پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں موجود ہیں اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔