اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 16اور 30اگست کو سائفر کیس کی سماعتوں کے تحریری فیصلے جاری کر دئیے جسں میں کہا گیا ہے کہ اٹک جیل میں سماعت کی وجہ عمران کی جان کا تحفظ یقینی بنانا ہے،سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 16 اور 30 اگست کی سماعتوں کے تحریری فیصلے جاری،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری دو دو صفحات پر مشتمل تحریری احکامات میں عدالت کا کہنا ہے کہ 16 اگست کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی ایف آئی اے نے تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا چیئرمین پی ٹی آئی پہلے سے ہی توشہ خانہ کیس میں بطور مجرم اٹک جیل میں قید تھے۔