• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم، 30 نومبر تک مکمل کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا، الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا‘مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے‘ حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا،شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان جی ڈی اے وفد کی بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ‘سندھ میں غیر جانبدار ریٹرننگ افسران لگانے، بلدیاتی ادارے معطل کرنے اورتمام صوبائی افسران کے ٹرانسفرز کو یقینی بنانے کے بھی مطالبات کئے گئ

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے، حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کےکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا.

اس سے قبل اسی حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مشاورت کی ہےمشاورت کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید