• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام آج ہڑتال کرکے ظالم حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، سراج الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تاجر برادری سمیت عوام بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کرکے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ نگران وزیراعظم کا مہنگائی سے متعلق بیان بےحسی پر مبنی ہے، ذمہ داران دکانداروں، تاجروں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلام میڈیکل سینٹر لاڑکانہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ کی عیادت کے موقع پر ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور امیر ضلع قاری ابوزبیر جکھرو سمیت دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اور ہوشربا اضافہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے ظلم کا تسلسل ہے ظالم کے خلاف اور ظلم پر خاموش رہنے والے بھی اس جرم برابر کے شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید