• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مسئلے کا فوری حل نہیں ہے، اسحاق ڈار

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا فوری حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور اضافے کے لیے مٹھی بھر قیاس آرائیاں ذمہ دار ہیں اور ریاست کو ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےروپے کی موجودہ حالت اور عوام پر بجلی کے بلوں کے بارے میں پوچھے جانے پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست کو قیاس آرائی کرنے والوں سے نمٹنا ہے، وہ پاکستان کی معیشت کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ مٹھی بھر لوگ اپنے ذاتی فائدے کے لیے قیاس آرائیوں میں ملوث ہیں۔ یہ اصل قیمت نہیں ہے۔ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ جب ان سے پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی اور ان کے ماتحت معیشت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا فوری حل نہیں ہے۔ جب ہم نے 2013 میں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو سنبھالا اور 2018تک اقتدار میں رہے تو ہم نے ڈیلیور کیا۔ ہمارے پاس بہترین اسٹاک مارکیٹ تھی۔ مہنگائی کم تھی اور پاکستان ہر سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ ہم ایک علاقائی طاقت اور ایک اہم بین الاقوامی کھلاڑی بن چکے تھے۔ ہم جی 20 میں داخل ہونے والے تھے اور دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکے تھے لیکن وہ سفر روک دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی بے دخلی کے بعد پاکستان کی معیشت اس وقت سنبھالی جب پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تاثر تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے لیکن پی ڈی ایم حکومت نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
اہم خبریں سے مزید