• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت، شاہ محمود کے خلاف دو مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی حاضری سے استثنیٰ اور طلبی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی سماعت کے دوران علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا شاہ محمود قریشی جان بوجھ کر غیر حاضر نہیں بلکہ آپ نے ہی جیل بھیجا ہوا ہے،عدالت نے استفسار کیا اس میں پولیس کی بدنیتی کا کیا نکتہ ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملزم کی حاضری ضمانت قبل از گرفتاری میں لازم قرار دی ہے ایسے ہی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت آپ خارج کر چکے ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید