• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(جنگ نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے پاکستان میں استحکام اور معیشت اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ خود کریں گے۔ کامران ٹیسوری نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کا سلام پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستام کے استحکام کو نقصان پہنچانے، مہنگائی کو یہاں تک لانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔گورنر سندھ نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کا برا حال کیا، نتیجہ آج دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید