پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) خیبر پختونخواہ چیپٹر کے جنرل سیکرٹری نے پشاور یونیورسٹی کو 325 ملین گرانٹ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کی تمام جامعات کو گرانٹس دی جائیں جبکہ فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ جامعات کے ملازمین کو اگست کی تنخواہ میں بھی منظور شدہ اضافہ نہیں دیا جا سکا۔ فپواسا نے نگران وزیر برائے اعلی تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ اگر جامعات کے یہی حالات رہے تو ملازمین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔