• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان گرین ٹریکٹر منصوبہ کے تحت کوئٹہ ڈویژن میں قرعہ اندازی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان گرین ٹریکٹر منصوبہ کے تحت ٹریکٹرز حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے کوئٹہ ڈویژن کے زمینداروں کی قرعہ اندازی ، 195 میں سے تین زمینداروں کے نام نکل آئے ، چھ درخواستیں مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کردی گئیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ کوئٹہ انجینئر عمران مسعود خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان گرین ٹریکٹر منصوبہ کے تحت ٹریکٹرز حاصل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 201 زمینداروں نے زرعی انجینئرنگ ورکشاپ (ایم ایم ڈی) کوئٹہ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں ، جانچ پڑتال کے بعد مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث چھ درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ 195 امیدواروں کی حتمی فہرست تشکیل دی گئی ، انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری زراعت طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ سید بشیر آغا کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ کوئٹہ انجینئر عمران مسعود خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور کاکڑ ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن بازئی نے 195 زمینداروں کے درمیان قرعہ اندازی کی جس میں تین امیداروں کے نام نکلے جن میں سید عبیداللہ شاہ ، محمد طارق اور جمعہ گل شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ کوئٹہ نے اب تک کوئٹہ ڈویژن کے زمینداروں میں مجموعی طور پر تین مرحلوں میں 23 ٹریکٹرز تقسیم کئے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید