کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ اور واشک میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کے دوران 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ و گولہ سمیت 1مغوی شخص کو بازیاب کروا لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران5دہشتگرد ہلاک جبکہ 3فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگرد ی کی سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک سب مشین گن، 2 نائن ایم ایم کے پستول، دستی بم، پرائما کارڈ اور ایک ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والا شخص ابو بکر بھی بحفاظت بازیاب کر وایا لیا گیا ۔دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ واشک میں کارروائی کے دوران حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود جس میں پانچ ایس ایم جیز سب مشین گنز ، ایک خودکش جیکٹ، دستی بم ،روانڈز، میگزینز اور دیگر نوعیت کا سامان کے علاوہ سلیپنگ بیگز بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے فرار ہو نے والے ملزمان کی گر فتار ی کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔