• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کے تمام اکاؤنٹ منجمد، ایڈہاک لگانے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطے کی سفارش پر حکومت نے معطل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام اکائونٹ منجمند کردئیے ہیں، جس کی وجہ سے پی ایچ ایف کے تمام ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ کی ادائگی میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف حکام کو معطلی کے باوجود اپنی سر گرمیاں جاری رکھنے پر بھی وارننگ دی ہے،دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے رواں ہفتے ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کی سر براہی پی ایس بی کے ایک ڈپٹی ڈی جی کو دی جائے گی،کمیٹی میں دو سابق ہاکی اولمپئینز کو بھی شامل کیا جائے گا ان کی مشاورت سے صوبوں میں الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو کلبوں کی اسکروٹنی کرانے کے بعد صوبائی سطح کے انتخابی عمل کو مکمل کرائے گی جس کے بعد فیڈریشن کے انتخابات ہوں گے، ان تمام مراحل کے لئے کمیٹی کو تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان اولمپکس کے حکام ایڈہاک لگانے کی مخالفت کررہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید