کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ اے میں بھارت اور کوالی فائرنیپال کا میچ پیر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔گروپ سے پاکستان پہلے ہی سپر فور میں کوالی فائی کرچکا ہے۔پاکستان نے ملتان میں نیپال کو238رنز سے شکست دی تھی۔بھارت کو سپر فور میں جانے کے لئے کم از کم ایک پوائنٹ درکار ہے۔میچ میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا نجی مسائل کی وجہ سے بھارت چلے گئے ہیں اور ایک میچ مس کریں گے۔