بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے باہمی ترقی اور بہتر مستقبل کی تعمیر کی کوشش کے لئے بین الاقوامی برادری کے اتحاد اور عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات گلوبل ٹان ہال میں ویڈیو لنک تقریر کرتے ہوئے کہی۔ وانگ نے کہا کہ آج دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں سے تیزی کے مراحل سے گزر رہی ہے ۔تقسیم اور تصادم کے خطرات کے ساتھ ساتھ اتحاد اورتعاون کے مواقع بھی موجود ہیں اور تاریخ کا رخ ہمارے انتخاب سے تشکیل دیا جائے گا۔ وانگ نے تقریر میں چار نکاتی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کریں، باہمی ترقی کی تلاش کریں اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں۔