پشاور ( وقائع نگار )تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل متھرا پشاور میں شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے مستعفی ہو کر تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی اس سلسلے میں تحصیل متھرا کے علاقے پرچاوے میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک جوانان خیبر پختونخوا کے چیف آرگنائزر محمد جان مہمند، صوبائی ترجمان نائب خان، آفس سیکرٹری ابوبکر جان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر طالب جان، اختر جان، فقیر محمد، درویش، شوکت خان، راہد گل، حاجی نواز، نذر حسین، قابل، سلمان خان اور نیازی خان نے باقاعدہ طور پر تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا محمد جان مہمند نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی آبادی کی اکثریت جوانوں پر مشتمل ہے اور اس تحریک کے مرکزی چیئرمین عبداللّٰہ گل اس وقت جوانوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کر رہے ہیں تحریک جوانان کے بانی سابق جنرل حمید گل نے اس ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کی حقیقی خدمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک جوانان پاکستان بھرپور حصہ لے گی۔