اسلام آباد(جنگ نیوز)الیکشن کمیشن نےچیرمین پی ٹی آئی ، اسد عمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی ڈی لسٹ کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی، اسد عمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی آج سماعت نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن کے ممبران کی عدم دستیابی کیوجہ سے کیسز ڈی لسٹ کیے گئے۔توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔