راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سابق چیف جسٹس گیمبیا،لاہور ہائیکورٹ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سابق جج،چیئرمین ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان کو ڈھوک کھبہ کے چوہدری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں چیف جسٹس سپر یم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال،چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان،چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ،سپریم کورٹ کے ججز جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس اطہر من اللہ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن،سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ عبادالرحمان لودھی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کی رسم قل بدھ کو چار بجےراول روڈ پر وارث ایونیو میں ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔