کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت شہر میں چینی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صنعت، شوگر ایسوسی ایشن، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں مہنگائی چینی فروخت کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مخصوص ٹرکوں کو این او سی بروقت جاری کیا جائے اور شہر میں چینی کی بآسانی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔