کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزبان بھارت نے ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ انجری کے باعث مہینوں کرکٹ سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ قیادت روہت شرما کریں گے۔ ٹیم میں ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) ، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجا ،اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو شامل ہیں۔ دریں اثنا بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ میں روایتی حریف کے درمیان احمد آباد میں مقابلہ کیلئے بلیک میں ٹکٹ کی قیمت19لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم پر 19،51،580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔