• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پنجاب کے نمائندے غیرحاضر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا 37 واں اجلاس کراچی میںفیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر( ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں ہوا ۔ اس موقع پر میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی اجلاس کے بعد کسینے میڈیا سے بات چیت کی۔ اجلاس میں کے پی کا نمائندہ شریک نہیں ہوا، جبکہ بلوچستان کے نمائندے سعید امین اہم سرکاری مصروفیات اور فلائٹ نہ ملنے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے جنگ کو بتایا کہ بلوچستان کی پوری کابینہ فیڈریشن کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں پی ایچ ایف پر ایڈہاک کی لگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کیلئے صدر کو مکمل اختیارات دیے گئے، سابقہ اخراجات سمیت آئندہ بجٹ تخمینہ ، قومی ٹیم کے بین الاقوامی دورے کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں پنجاب سے پرویز بھنڈرا، خواتین ونگ کی تنزیلا نے شرکت نہیں کی، اجلاس میں حنیف خان ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، میجر جنرل ( ر) محمد طارق حلیم سوری، سیدہ شہلا رضا، کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر ، اکبر علی قائم خانی، کلیم اللہ، حنیف خان، وسیم فیروز، ناصر علی موجود تھے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف مخالف سابق ہاکی اولمپئنز نے کہا ہے کہ اجلاس ناکام ہوگیا، تین صوبوں کے اہم عہدے دار موجود نہیں تھے۔

اسپورٹس سے مزید