• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر6 سال قید ،5 لاکھ جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمٰن قاضی نے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر6 سال قید بامشقت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرمحمد عمران مہمند نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم بن یامین ساکن خیبر پر الزام ہے کہ اسکو تھانہ سربند پولیس نے 16جولائی 2022کو گاڑی کے ذریعے چھ کلو سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف انسدا منشیات کے قانون کے تحت مقدمہ در ج کرلیا۔تفیش مکمل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر چھ سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ سزاسنادی ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صور ت میں مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی۔
پشاور سے مزید