اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے اپنی پارٹی میں واپس جانے سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود یہاں بھیجا تھا ان سے پوچھا گیا کہ چوہدری شجاعت خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آئے تو انہوں نے کہاکہ چوہدری سالک کی وجہ سے نہیں آتے اسکو وزیر بننے کا شوق تھا۔