• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجسالہ اقتصادی منصوبہ بنایا جائے، طویل المدت اقتصادی ایجنڈا تیار کریں، وزیراعظم کی وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات

اسلام آباد (مہتاب حیدر ) انتخابات کے انعقاد اور روز مرہ حکومتی امور چلانے سے قطع نظر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت منصوبہ بندی کو پنجسالہ منصوبہ اورطویل مدتی قومی اقتصادی ایجنڈا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ‘ انوار الحق کاکڑ نے پنجسالہ منصوبہ تیار کرنے کے لئے وزارت منصوبہ بندی کو صوبائی حکومتوں اور وفاقی و صوبائی محکموں سے صلاح و مشورے کے لئے سرکاری مراسلہ بھیجا ہے‘اس کے ساتھ ہی معاشرے کے مختلف طبقات کو اعتماد میں لینے کے لئے مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ 5ایز سی پیک اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے ۔ اقتصادی سمت کے لئے طویل المعیاد منصوبہ بندی میں 2035ء تک 10سے15برسوں کی اقتصادی حکمت عملی طے ہونی چاہئے  الیکشن کمیشن نے ابھی تک آئندہ عام انتخابات کا شیڈول نہیں دیا لیکن انتخابی حلقہ وحد بندیوں کے لئے مقررہ ٹائم فریم دے دیا ہے ۔ اس طرح تین ماہ کی دی ہوئی مدت میں عام انتخابات کا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ۔ وزارت منصوبہ بندی کو گوادر کی ترقی سے متعلق راہ میں حائل رکاوٹیں بھی دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔ سنٹرل ڈیولیمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے تعمیر کی تخمینی لاگ60ارب روپے پر تیسری بار نظر ثانی کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید