اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعہ طلب کر لیا ۔اجلاس میں آرمی چیف، عسکری قیادت ،وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، داخلہ ،خزانہ ،اطلاعات اور دیگر بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور راولپنڈی میں ہونے والے اجلاسوں کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں آرمی چیف بھی اظہار خیال کرینگے۔دوست ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی،اہم فیصلے متوقع ہیں۔