لاہور(کرائم رپورٹر ) ایس پیز کو ہفتہ وار چھٹی دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ سکیورٹی، وی وی آئی پی سکیورٹی ، ہیڈکوارٹرز، ڈولفن، سی آر کے ایس پی اتوار کوریسٹ کریں گے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز، آپریشن ،کینٹ پیرکوریسٹ کیاکرینگے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اور ی آپریشن سٹی منگل کوریسٹ کرینگے،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،ایس پی آپریشنزاقبال ٹاو ن بدھ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاو ن،ایس پی آپریشن صدرجمعرات ،ایس پی انویسٹی گیشن صدر،ایس پی آپریشن ماڈل ٹاو ن جمعہ ،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو ن اورایس پی آپریشن سول لائنزہفتہ کوچھٹی کرینگے۔