• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پاک افغان ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا، سرتاج خان

پشاور (لیڈی رپورٹر)کوآرڈی نیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے کہا ہے اکتوبر کے آخر میں پشاور میں بین الاقومی معیار کا پاک افغان ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروع میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی ریجنل افس پشاور میں افغان رور ولی (برادرانہ) ڈسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پاک افغان ایکسپو کے لئے مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو کہ روزانہ بنیاد پر اس ایکسپو سے متعلق مشکلات اور پیش رفت کا جائزہ لے گا۔صوبے کی ساری حکومتی مشینریز افغان بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کو سننے کے لئے تیار ہیں، جن کے ساتھ ایک جامع میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پشاور پاک افغان تجارتی نمائش کے انعقاد اور دونوں ممالک کے تاجر برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا اس موقع پر ۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی عمر مسعود الرحمن نے کہا کہ پشاور میں پہلا پاک افغان ایکسپو سے دو طرفہ و علاقائی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پشاور سے مزید