• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی قسمت، کاکڑ کی یقین دہانی اور راجہ ریاض کا اصرار

اسلام آباد (انصار عباسی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اگرچہ یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں کھلا میدان دیا جائے گا لیکن کاکڑ کو اس عہدے کیلئے نامزد کرنے والے راجہ ریاض کا اصرار ہے کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

 اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے راجہ ریاض نے اُس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے کاکڑ کا نام تجویز کیا تھا۔ 

دی نیوز سے جمعہ کو بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے ایک فیصد بھی شک کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یہ بات دہرائی کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہو جائے گی اور بیلیٹ پیپرز میں ’’بلے‘‘ کا نشان نہیں ہوگا۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کون عائد کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کام الیکشن کمیشن کرے گا یا پھر عدالت۔ 

گزشتہ ماہ بھی راجہ ریاض نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید