اسلام آباد ( آن لائن ) نگراں حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو امریکی ڈالر، چینی، کھاد اورپٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اختیارات تفویض کردیے۔نگراں وزیرِ داخلہ کی زیر صدارت اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔