اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل،آئی جی پنجاب سے سانحہ جڑانوالہ اور محکمہ داخلہ پنجاب سے اقدامات سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست آئین میں اقلیتوں سے متعلق ضمانتوں کو یقینی بنائے، تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نےʼʼ جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کے گھروں پر حملوں اورانکے متعدد چرچ نذر آتش کرنےʼʼ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت تک ایڈوکیٹ جنرل اورانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے سانحہ کی رپورٹ جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب سے سانحہ پیش آنے کے بعد کے اقدامات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں سے متعلق آئین میں دی گئی ضمانتوں کو یقینی بنائے ،سکھ مذہب کے لوگ پاکستان چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔