• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگے آئی پی پیز معاہدوں کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے، سراج الحق

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگے آئی پی پیز معاہدوں کے ذمہ داران کا سرعام احتساب ہونا چاہیے،پانچ برس عوام کیلئے مشکل ترین دور تھا، امن کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ گزشتہ پانچ برس عوام کے لیے مشکل ترین دور تھا، اس دوران قومی وحدت تار تار ہوئی، نفرتوں کے بیج بوئے گئے، نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا گیا، معیشت و امن و امان تباہ ہوا، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا، ادارے کمزور ہوئے، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، مافیاز سیاسی پارٹیوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی گنا وصول کیا جاتا ہے،امن کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید