کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت شہر میں چینی کے بحران اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے حوالے انجمن تاجران اور ضلعی آفیسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں چینی ذخیرہ اندوزوں کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز بھرپور کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں چینی کے مصنوعی بحران کسی صورت قابل قبول نہیں اس معاملے میں ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کررہی ہے۔اور غیر قانونی طور پر چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں گودام سیل اور چینی ضبط کرکے سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائے گی۔دکاندار اور تاجربرداری چینی غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے گریز کریں ورگرنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر انجمن تاجران نے ڈپٹی کمشنر کویٹہ کی کاوشوں کو سراہاں اور ذخیرہ اندوزی اور مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دھانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں ناجائز منافع خوری اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف تاجر برادری سمیت تمام متکبہ فکر کے لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چائیے اور ایسے عناصر کا احتساب کرنا چائیے جو ایسے موقعوں سے فائدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوری کررہے ہیں۔