کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی شہزاد قریشی نے کہاہے کہ (ن) لیگ کے ماہر معاشیات اسحاق ڈار کی واپسی پر ڈالر مصنوعی طور پر گرا کر مستحکم رکھا گیا اور عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔ اسحاق ڈار کی خدمات نے پاکستان کو بری طرح معاشی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ پی ڈی ایم کی نااہلی کی وجہ سے ڈالر300 سے اوپر،مہنگائی 30فیصد، قرضے 60000ارب ڈالر اور کاروباری گروتھ منفی ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم نے 16ماہ کے دوران 10ارب روپے صرف اشتہارات پر خرچ کردیئے اور جب عوام کو ریلیف دینے کی بات آتی ہے تو آئی ایم ایف سے اجازت کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔