اسلام آ باد (آئی این پی )عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں حاصل سہولیات کی جعلی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہیں۔