• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی نے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا، غلام نبی مری

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبو لیت سے بو کھلاہٹ کاشکار ہو کر جھو ٹے اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے سے عوام میں اپنی گر تی ہوئی ساکھ بہتر بنا نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ، عوام انکے کر دار ،کرپشن ، جھوٹ ، گروہی مفادات کی سیاست سے بخوبی آگا ہ ہیں ، بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی سر براہی میں گزشتہ پانچ سالوں میں جس انداز میں ایوان بالامیں بلوچ قومی سوال اور بلو چستان کے گھمبیر سیا سی مسائل کو اجاگر کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر حاجی باسط لہڑی، ضلعی عہدیداران ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، میر محمد اکرم بنگلزئی ، پرنس رزاق بلوچ، میر غلام رسول مینگل، حاجی میر غلام حیدر محمد شہی، محمد عر فان لہڑی اور ولی داد ساتکزئی نے ڈیگای ،کلی محمد شہی، لیس ڈیگاری میں منعقدہ عوامی اجتماعات ،کارنر میٹنگز اور نئے یونٹس کے قیام کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی نے عوام کی طرف سے دیئے گئے عوامی مینڈنٹ کا تحفظ کیا اور عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کر نے کے لئے کوشش کی گئی اور پارٹی عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرے گی اور نہ ہی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئے گی ،انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ یہاں کے باشعور عوام بلو چستان کی معروضی مستقل اور آنے والے چیلنجز حالات اور واقعات کا سیا سی طورپر مقابلہ کر نے کے لئے بی این پی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کریں۔ علا وہ ازیں پارٹی کے مر کزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری، ملک عطاء اللہ مینگل نے وحدت کالونی بروری روڈ میں پارٹی کے ضلعی کونسلر میر احمد شاہوانی کے چھوٹے بھائی کے نا گہانی انتقال پر انکی رہائشگاہ پر لوا حقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ۔ علا وہ ازیں پارٹی رہنماؤں نے ٹراما سینٹرکوئٹہ میں زیر علاج بی این پی پنجگور کے کارکن محمد حیات بلوچ اور بی این پی مستونگ کے ممبر عبد الخالق محمد زئی اور بی این پی کلی بیڑو کے ضلعی کونسلر ملک نصیر گر گنا ڑی کے کزن عبد الرشید بلوچ کی عیادت کی ۔
کوئٹہ سے مزید