• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن بن گئی‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری مالیات علی محمد ترین، صوبائی آفس سیکرٹری ندا خان سنگر، ڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق بڑیچ اورصوبائی سیکرٹری رابطہ عبدالوہاب قیاس افغان نے کہا ہے کہ مٹھاچوک، ملا سلام روڈ، آخری اسٹاپ پشتون آباد ،گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، رشید چوک ،رحمت کالونی، اسماعیل کالونی،انڈسٹریل ایریا،گاڑی احاطہ، کاکڑکالونی اور بلوچ خان چوک گلی نمبر 11 سے15 گھنٹے بدترین غیر اعلانیہ بجلی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دو چار ہیں مسلسل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہےتودوسری جانب ان علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدید ہوتاجارہاہے لوڈشیڈنگ کے باعث ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی رہنمائوں نے حکومت اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرکے قلت آب کامسئلہ حل کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید