ملتان(سٹاف رپورٹر ) صوبائی کابینہ کا ملتان میں اجلاس خوش آئند ہے وسیب کو محکوم اور غلام رکھنے کی پالیسی ترک ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کرنل (ر) عبدالجبار خان عباسی، پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، سرائیکستان قومی کونسل کے مرکزی چیئرمین ظہوردھریجہ، سرائیکی لوک سانجھ کے صدر عاشق بزدار، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین رانا محمد فراز نون، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی صدر مہر شکیل سیال، سرائیکستان قومی کونسل تھنکر ونگ کے صدر مسیح اللہ خان جام پوری، پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔