کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے دو وکٹ پر 356 رنز بناکر ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف اپنے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ برابر کردیا۔ بھارت نے اس سے قبل 2005 میں 6 میچوں کی سریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹ پر 356 رنز بنائے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی کے شاندار 148 رنز تھے ۔ بھارتی سرزمین پر کھیلی گئی اس سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیاب رہنے والی بھارتی ٹیم اپنے آخری 4 میچ انضمام الحق الیون سے ہار گئی تھی۔