• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، 11 ججوں کو بلاسود 36 کروڑ کے قرضے کی منظوری کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کرنیکی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالت عالیہ کے 11ججوں کو بلاسود 36کروڑ روپے کے قرضے کی منظوری کیخلاف معاملے میں مصدقہ دستاویزات لف کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست گزار پر متاثرہ فریق ہونے کا اعتراض ختم کردیا، درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے موقف اختیار کیا کہ ججوں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جج پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں عوام کے ٹیکس کے پیسہ نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نگران حکومت کی جانب سے ججوں کو قرضے دینے کی منظوری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے، حتمی فیصلہ تک ججوں کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید