• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ء کا تسلسل رہتا تو جی 20 اجلاس پاکستان میں ہوتا، نواز شریف

لاہور(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا اجلاس پاکستان میں ہوتا۔لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے مختصرگفتگو کی۔اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟اس سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔سابق وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ تسلسل رہتا توپاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید