• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی کندھ کوٹ پل کے کام کی بندش، نگراں وزیراعلیٰ سندھ برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے گھوٹکی کندھ کوٹ پل کے کام کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو پل کے زیر التوا کام کو ایک ہفتے میں دوبارہ شروع کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وہاں کام کرنے والے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وہ وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعلی سندھ نے کام کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کے لوگوں کو بھی تکلیف کا سامنا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کی افادیت بھی زائل ہوجائے گی ۔جسٹس(ر)باقر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ وہاں پر کام کرنے والے عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور ایک ہفتے کے اندر کام کو دوبارہ شروع کر کے اس کی رپورٹ پیش کریں ۔
اہم خبریں سے مزید