• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ستمبر کو گورنر ہاؤس پشاور کا گھیراؤ کیا جائیگا، طارق متین

پشاور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری اور پی کے80کے نامزد امیدوار طارق متین نے کہا ہے کہ 18ستمبر کو گورنر ہاؤس پشاور کا گھیراؤ کیا جائیگا جس کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پشاوردھرنا آئی ایم یف کی غلامی سے نجات کا اعلان ہے،غریب آباد پشاور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق متین نےکہا کہ بجلی کے ظالمانہ قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک زور و شور سے جاری ہے، پورے ملک میں عوام کو منظم کیا جارہا ہے ، کامیاب ہڑتال کے بعد دوسرے مرحلے میں گورنر ہاوس پشاور کے سامنے دھرنا دیا جائے اس کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے گورنر ہاوسز کے سامنے دھرنا دیا جائیگا جس کے بعد گلے مرحلے میں اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک اورعوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا ہے ، غریب کا جینا محال ہو چکاہے، اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، غریب اور متوسط طبقہ کیلئے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا نا ممکن ہوگیا ہے۔
پشاور سے مزید